واشنگٹن:امریکی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری مقدمے میں سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
کاروباری معلومات میں جعلسازی کے مقدمے میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم کو برقرار رکھا ہے۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نو منتخب صدر کو جیل کی سزا نہیں دی جائے گی۔
عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے پہلے سزا سنانے کی کارروائی روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس…
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ’’رائٹ سائزنگ‘‘کے تحت حکومتی وزارتوں اور محکموں میں 60 فیصد خالی ملازمتیں ختم…
دانتوں کا علاج یادداشت کو بہتر کرنے میں مددگار ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دانتوں…
ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی تجویز نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
خواتین کو شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج پر جانے کی اجازت نہیں، وزارت مذہبی امور وزارت مذہبی…
شاہ رخ خان کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے!…