تفصیلات کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں موجود انسانی آبادی کا ہر چوتھا رجسٹرڈ ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرے گا۔ سال 2024 میں تمام براعظموں سے پچاس سے زائد ممالک الیکشن کے عمل سے گزریں گے۔ الیکشن کے عمل سے گزرنے والے ممالک میں پاکستان، امریکہ، روس، بھارت ، یورپی یونین کے بہت سے ممالک، میکسیکو، جنوبی افریقہ ، تائیوان، انڈونیشیا اور ایران سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔
اور تو اور بتایا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے لوگ بھی الیکشن کے عمل سے گزریں گے جہاں ان کے سامنے بیلٹ پیپرز پر صدارت کیلئے صرف ایک ہی امیدوار ہوگا۔ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اس سال2024 میں دنیا بھر سے2 ارب لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ویسے تو جنوری 2025میں الیکشن شیڈول آئے گا لیکن امکان ہے کہ وزیراعظم رشی سوناک اسی سال کے آغاز پر ہی الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں،اسکے علاوہ یورپین یونین میں اس سال 6جون سے لے کر9جون تک یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات ہوں گے جس میں 27ممبر ممالک سے 400ملین سے زائد لوگ ووٹ ڈالیں گے۔