Categories: ورلڈ

کون ہے ایشیا کا امیر ترین شخص؟

کچھ لوگوں کے پاس اتنی دولت آجاتی ہے کہ وہ صرف خاندان کے ہی نہیں، گلی محلے کے ہی نہیں، ملک کے ہی نہیں بلکہ پورے ایک ریجن کے جس میہں کئی ملک شامل ہوں امیر ترین انسان بن جاتے ہیں۔ سال 2024 میں بھی ایسے ہی ایک امیر ترین شخص کا نام سامنے آگیا ہے جو کہ پورے ایشیا کا سب سے امیر انسان ہے۔

پڑوسی ملک  بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی اب ایشیا کے امیر ترین انسان نہیں رہے مکیش امبانی کی  جگہ انہی کے ہم وطن  گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا ءکے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 میں امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ نے ایک رپورٹ میں مؤقف اپنایا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ سکیم میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں گوتم اڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز جیسے  الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں کمی واقع ہوئی تھی جسکی وجہ سے وہ  2023 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے آگئے تھے اور مکیش امبانی  ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

اب گوتم اڈانی دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایشیا کے پہلے امیر ترین شخص ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago