کچھ لوگوں کے پاس اتنی دولت آجاتی ہے کہ وہ صرف خاندان کے ہی نہیں، گلی محلے کے ہی نہیں، ملک کے ہی نہیں بلکہ پورے ایک ریجن کے جس میہں کئی ملک شامل ہوں امیر ترین انسان بن جاتے ہیں۔ سال 2024 میں بھی ایسے ہی ایک امیر ترین شخص کا نام سامنے آگیا ہے جو کہ پورے ایشیا کا سب سے امیر انسان ہے۔
پڑوسی ملک بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی اب ایشیا کے امیر ترین انسان نہیں رہے مکیش امبانی کی جگہ انہی کے ہم وطن گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا ءکے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 میں امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ نے ایک رپورٹ میں مؤقف اپنایا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ سکیم میں ملوث ہے۔
رپورٹ میں گوتم اڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز جیسے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں کمی واقع ہوئی تھی جسکی وجہ سے وہ 2023 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے آگئے تھے اور مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔
اب گوتم اڈانی دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایشیا کے پہلے امیر ترین شخص ہیں۔