جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 92 بتائی جا رہی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد دو سو سے زائد ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ اشیکاوا میں تقریباً 30 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی اب بھی منقطع ہے ۔
نوے ہزار سے زائد گھروں میں تاحال پانی کی فراہمی نہیں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نئے سال کے آغاز پر اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا زلزلے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 242 ہوگئی ہے ۔ اسکے علاوہ زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کی امیدیں 72 گھنٹے گزرنے جانے کے بعد اب دم توڑ گئی ہیں۔
واضح رہے سات اعشاریہ 4 شدت کا خوفناک زلزلہ جاپان میں ایا تھا، شہریوں کو علاقے چھوڑنے کی ہدایات جاری کیں گئیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے پہلے دن آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان کو ہلا کر رکھ دیا تھا، زلزلے کے بعد ملک کے مغربی ساحل کے وسیع حصے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔