Categories: ورلڈ

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف سے قبل ہش منی کیس میں سزا ہونے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت سنبھالنے سے پہلے ہش منی کیس میں سزا سنائی جا سکتی ہے، مگر جیل جانے کی بجائے ان کو ‘ان کنڈیشنل ڈسچارج’ مل سکتا ہے۔ وہ فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کو سیاسی حملہ قرار دے رہے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر 20 جنوری کو صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے ‘ہش منی کیس’ میں سزا کے حصول کا امکان ہے۔ یہ کیس رقم کی ادائیگی کے ذریعے راز افشا نہ کرنے سے متعلق ہے۔

اے ایف پی کے مطابق، جج جوآن مرچن نے اشارہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہو سکتے ہیں جنہیں سزا دی جائے گی، حالانکہ وہ 10 جنوری کو ذاتی طور پر یا آن لائن عدالت کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔

جج جوآن مرچن نے اپنے 18 صفحاتی فیصلے میں نیو یارک کی جیوری کی جانب سے دی گئی سزا کو برقرار رکھا اور ٹرمپ کے وکلا کی درخواستوں کو مسترد کر دیا جو سزا کالعدم کرنے کے لئے دی گئی تھیں۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی بجائے ‘ان کنڈیشنل ڈسچارج’ دی جائے گی، جو ایک ایسا قانونی عمل ہے جس میں جرم ثابت ہونے کے با وجود جیل کی سزا نہیں دی جاتی بلکہ جرمانہ عائد کر کے معاملہ نمٹا دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد، ٹرمپ کو سزا یافتہ شخص کے طور پر وائٹ ہاؤس جانے کا امکان ہے۔ ممکن ہے کہ انہیں 4 سال کی جیل ہو سکتی ہے، حالانکہ قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ جج جوآن مرچن انہیں جیل نہیں بھیجیں گے۔

جج نے واضح کیا کہ عدالت ٹرمپ کو جیل بھیجنا نہیں چاہتی ہے اور پراسیکیوٹرز بھی یہ نہیں سمجھتے کہ جیل بھیجنا درست عمل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جس سے سزا میں تاخیر ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ سوشل’ پر اس فیصلے کی مذمت کی اور اسے سیاسی حملہ قرار دیا۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی اور آئینی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

یاد دہانی کراتا چلوں کہ گزشتہ سال مئی میں نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ کو 34 الزامات میں مجرم ٹھہرایا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2016 کے انتخابات کے دوران فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیلئز کو ادا کی جانے والی خفیہ رقم کو چھپانے کے لیے جعلی رسیدیں تیار کی تھیں تاکہ وہ 2006 کے مبینہ جنسی تعلقات کا انکشاف نہ کریں۔

جج جوآن مرچن نے اس دلیل کو مسترد کیا اور یہ بھی واضح کیا کہ جب ٹرمپ عہدے پر ہوں گے تو وہ بعض قانونی سزاؤں سے مستثنیٰ ہوں گے

News Tv

Recent Posts

کینیڈا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے وزیراعظم اور اپنی جماعت کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔…

2 گھنٹے ago

ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ آج کل روبوٹس کی تخلیق پر بڑی توجہ…

2 گھنٹے ago

کورونا کے بعد چین میں سامنے آنے والا نیا وائرس کتنا خطرناک ہے؟

کورونا کے بعد چین میں سامنے آنے والا نیا وائرس کتنا خطرناک ہے؟ چین میں ایک نئے وائرس کے پھیلنے…

6 گھنٹے ago

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن…

10 گھنٹے ago

ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی

ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی نگران اور منتخب حکومتوں کے فیصلوں…

10 گھنٹے ago

بلاول بھٹو اور ’’عینک والا جن‘‘ کا دلچسپ رشتہ، اداکار نے راز افشاں کر دیا

بلاول بھٹو اور "عینک والا جن" کے درمیان ایک دلچسپ تعلق سامنے آیا ہے، جس کا انکشاف اداکار حسیب پاشا…

11 گھنٹے ago