نئی دہلی: بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک مردہ شخص اسپیڈ بمپ سے ٹکرانے کے بعد زندہ ہوگیا، جس نے سب کو حیران کن حد تک چونکا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست کولہاپور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ پانڈونگ الپے کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا تھا، کہ جیسے ہی ایمبولینس اسپیڈ بمپ سے ٹکرائی، اس کی حالت میں حیران کن تبدیلی آ گئی۔ اس واقعے میں ان کے خاندان والوں کو یقین نہیں آیا جب انہوں نے دیکھا کہ مردہ شخص کی انگلیوں میں حرکت ہونے لگی۔
الپے کے پوتے، اومکار رامنے نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ جب ہمیں ان کی انگلیوں میں حرکت محسوس ہوئی تو ہم دنگ رہ گئے۔ فوراً گاڑی کو واپس ہسپتال کی طرف موڑا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور چند ہی لمحوں میں الپے کی حالت بہتر ہو گئی۔