سیئول:جنوبی کوریا میں آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ان پر استغاثہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد کیا گیا، جس دوران دونوں افسران کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا جب جنوبی کوریا کے صدر نے چار ہفتے قبل مارشل لاء کا اعلان کیا تھا، لیکن پارلیمنٹ کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کرنے کے بعد مارشل لاء فوری طور پر واپس لے لیا گیا تھا۔