پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور تیز بلے باز شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے نکال کر انکی جگہ نئے کھلاڑی کو رکھ لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے اور شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ تین سے سات جنوری تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
🚨 Our playing XI for the SCG Test 🚨#AUSvPAK pic.twitter.com/xTJzOcgy2n
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024
پاکستان پلیئنگ الیون میں اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔یاد رہے کہ 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے بلے باز فخر زمان بھی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے، فخر زمان نے کہا کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا رہتا ہے، بابر دنیا کا ایک اچھا کھلاڑی ہے امید ہے کہ وہ کم بیک کر لے گا۔