سات اعشاریہ 4 شدت کا خوفناک زلزلہ، شہریوں کو علاقے چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے پہلے دن آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، زلزلے کے بعد ملک کے مغربی ساحل کے وسیع حصے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
شہریوں کو اشیکاوا، نیگاتا، تویاما اور یاماگاتا پریفیکچرز کے ساحلی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق 1.2 میٹر سے زیادہ بلند لہریں اشیکاوا میں واقع نوٹو جزیرہ نما کی واجیما بندرگاہ تک پہنچیں ہیں جہاں پر ایک بڑی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہوکائیڈو سے ناگاساکی تک بحیرہ جاپان کے ساحل پر 3 میٹر تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ نوٹو کے علاقے میں زلزلے کے 7 آفٹر شاکس آئے ہیں جب کہ شام 5 بجے تک پورے جاپان میں زلزلے کے 11 آفٹر شاکس رپورٹ ہوئے ہین۔
واضح رہے نوٹو جزیرہ نما کے علاقے کے لیے جاری کی گئی سونامی کی بڑی وارننگ گزشتہ تین انتباہات میں سب سے اعلیٰ سطح کا الرٹ تھی ایک اندازے کے مطابق جاری کردہ الرٹ مارچ 2011کے توہوکو کے علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد جاری کی گئی وارننگ کے برابر ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…