پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہو جاتا ہے۔
دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوگا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزائر میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔
اس جزیرے میں زیادہ تر انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لئے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔
ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہوتا ہے، یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام ہوتی ہے، اسی وقت نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نیا سال شروع ہونے پر تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔ کئی مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے تو کہیں میوزک کانسرٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی عوام بھی پرجوش دکھائی دیتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تنبیہ کی ہے کہ شہری غیر قانونی آتش بازی، فائرنگ اور ون وہیلنگ سے گریز کریں ورنہ انہیں نئے سال کا پہلا دن جیل میں گزارنا پڑ سکتا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…