ایلون مسک کا ویکیپیڈیا کو ایک ارب ڈالر کی پیشکش، منفرد شرط برقرار
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ سال ویکیپیڈیا کو نام بدلنے کی شرط پر ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی، لیکن ویکیپیڈیا نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ اب ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ یہ پیشکش ابھی بھی قائم ہے۔
مسک کی پیشکش کا پس منظر
اکتوبر 2023 میں، ایلون مسک نے ویکیپیڈیا کی مالی مدد پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن جیسے پلیٹ فارم کو اتنی بڑی رقم کی ضرورت کیوں ہے؟ اسی دوران، انہوں نے شرط رکھی کہ اگر ویکیپیڈیا اپنا نام کم از کم ایک سال کے لیے تبدیل کر لے، تو وہ ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں۔
سوشل میڈیا پر دوبارہ بات چیت
حال ہی میں، ڈوج ڈیزائنر نامی ایک صارف نے ایکس پر ایلون مسک کی پرانی پوسٹ کو شیئر کیا۔ اس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ ان کی پیشکش اب بھی موجود ہے۔
ویکیمیڈیا کا ردعمل
فری آن لائن انسائیکلوپیڈیا ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے مسک کی اس پیشکش کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا، لیکن مسک کے نئے بیان نے اس پیشکش کو دوبارہ خبروں میں جگہ دلا دی ہے۔