پالتو بلی بن گئی ’سوکن‘، بیوی نے شوہر پر مقدمہ دائر کر دیا

پالتو بلی بن گئی ’سوکن‘، بیوی نے شوہر پر مقدمہ دائر کر دیا

بھارت:بھارت کی ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کرناٹکا ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر ان سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے، جس کی وجہ سے وہ خود کو نظرانداز محسوس کرتی ہیں۔

خاتون نے شکایت کی کہ جب وہ شوہر سے اس بارے میں بات کرتی ہیں تو دونوں کے درمیان لڑائی ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، خاتون کا کہنا تھا کہ بلی نے کئی بار انہیں نوچ لیا، مگر شوہر نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

عدالت نے خاتون کی شکایت کو مسترد کر دیا اور انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ یہ شکایت غیر سنجیدہ ہے۔ جسٹس ایم ناگاپراسنا نے کہا کہ اس میں ظلم یا ہراسانی کا کوئی الزام نہیں تھا، بس یہ کہا گیا کہ شوہر بلی کا زیادہ خیال رکھتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس قسم کی شکایات سے عدالتی نظام میں تاخیر آتی ہے اور اس طرح کے مقدمات کو عدالت میں لانے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

News Tv

Recent Posts

ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ کی افواہ کی حقیقت بتا دی

ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ کی افواہ کی حقیقت بتا دی ممبئی:بھارت کے مشہور گلوکار یو یو…

11 منٹ ago

جنوبی وزیرستان: خوارج کا حملہ، 16 سپاہی شہید، 8 دہشتگرد مارے گئے

جنوبی وزیرستان: خوارج کا حملہ، 16 سپاہی شہید، 8 دہشتگرد مارے گئے اسلام آباد:جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خوارج…

1 گھنٹہ ago

فوجی عدالتوں کے فیصلے ناقابل قبول، پی ٹی آئی کا چیلنج کرنے کا اعلان

فوجی عدالتوں کے فیصلے ناقابل قبول، پی ٹی آئی کا چیلنج کرنے کا اعلان عمر ایوب اور اسد قیصر کا…

2 گھنٹے ago

نان فائلرز کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی

نان فائلرز کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس…

11 گھنٹے ago

سانحہ9 مئی ، فوجی عدالتوں نے 25 مجرموں کو سزائیں سنادیں

سانحہ9 مئی ، فوجی عدالتوں نے 25 مجرموں کو سزائیں سنادیں راولپنڈی: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 9 مئی کے سانحے…

12 گھنٹے ago

بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری

بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ،…

14 گھنٹے ago