سال کی سب سے لمبی رات اور چھوٹے دن کی دلچسپ حقیقتیں

سال کی سب سے لمبی رات اور چھوٹے دن کی دلچسپ حقیقتیں

پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 2024 کی سب سے لمبی رات اور مختصر دن 21 دسمبر کو ہوں گے۔

اس کے پیچھے چھپی سائنس

سال کے سب سے مختصر دن کو "راس الجدی” یا Winter Solstice کہا جاتا ہے۔ یہ زمین کے اپنے محور پر جھکاؤ اور سورج کے گرد گردش کی وجہ سے ہوتا ہے۔ زمین اپنے محور پر 23.5 ڈگری کے زاویے پر جھکی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مختلف حصوں میں سورج کی روشنی کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔

زمین کی جھکاؤ اور سورج کی روشنی

ناسا کے ماہر مائیکل کرک کے مطابق زمین سیدھی نہیں بلکہ اپنے محور پر جھکی ہوئی ہے، اسی لیے شمالی اور جنوبی نصف کروں میں دن اور رات کا دورانیہ بدلتا رہتا ہے۔
سردیوں کے دوران شمالی نصف کرے میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں، جبکہ جنوبی نصف کرے میں گرمیوں کا موسم ہوتا ہے اور دن طویل ہوتے ہیں۔

قطب شمالی اور جنوبی نصف کرے میں فرق

راس الجدی کے وقت قطب شمالی سورج کی روشنی سے مکمل طور پر محروم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے وہاں 24 گھنٹے اندھیرا رہتا ہے۔ اس کے برعکس، جنوبی نصف کرے میں اس وقت دن سب سے لمبا اور رات مختصر ہوتی ہے، جسے "خط سرطان” یا Summer Solstice کہا جاتا ہے۔

دنیا کے مختلف حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ

  • پاکستان:
  • اسلام آباد میں دن کا دورانیہ 9 گھنٹے 55 منٹ ہوگا اور رات 14 گھنٹے 5 منٹ کی ہوگی۔ لاہور میں دن 10 گھنٹے 6 منٹ جبکہ کراچی میں 10 گھنٹے 36 منٹ ہوگا۔
  • پیرس: یہاں دن صرف 8 گھنٹے 14 منٹ کا ہوگا، جبکہ رات 16 گھنٹے کی ہوگی۔
  • ناروے (اوسلو): دن صرف 6 گھنٹے کا ہوگا اور رات طویل ہوگی۔
  • الاسکا (Nome): یہاں دن صرف 3 گھنٹے 54 منٹ کا ہوگا اور رات 20 گھنٹے کی ہوگی۔

دلچسپ ثقافتی پہلو

قدیم تہذیبوں میں راس الجدی کو خاص اہمیت دی جاتی تھی:

  • انگلینڈ: اسٹون ہینج کے مقام پر سورج کی شعاعیں سیدھ میں آتی ہیں۔
  • میکسیکو: مایا تہذیب نے ایک خاص ڈیزائن بنایا تھا، جہاں سورج کی روشنی ایک سوراخ سے گزر کر منفرد منظر پیش کرتی تھی۔

راس الجدی کی تاریخ کیوں بدلتی ہے؟

راس الجدی کی تاریخ ہر سال 20 سے 24 دسمبر کے درمیان آتی ہے، لیکن زیادہ تر 21 یا 22 دسمبر کو ہوتی ہے۔ اس کی وجہ زمین کا سورج کے گرد اپنے چکر میں 365.25 دن لگانا ہے اور کیلنڈر میں ہر چار سال بعد لیپ سال کا آنا ہے۔

سورج سے زمین کا فاصلہ

سردیوں میں شمالی نصف کرے کے کئی علاقے اتنے سرد ہوتے ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں زمین سورج سے دور ہے، حالانکہ حقیقت میں زمین اس وقت سورج کے قریب ترین ہوتی ہے۔

Solstice کا مطلب

"Solstice” ایک لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب ہے "سورج کا رک جانا”۔ راس الجدی کے دن سورج آسمان پر ایک جیسا راستہ اختیار کرتا ہے، لیکن یہ نظر آنے والا اثر ہوتا ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

21 دسمبر کو شمالی نصف کرے میں سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات ہوگی، جبکہ جنوبی نصف کرے میں اس کے برعکس ہوگا۔ یہ سب زمین کے جھکاؤ اور سورج کے گرد گردش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

 

News Tv

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان ملک کے بڑے سیاستدانوں میں شامل ہیں: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

2 گھنٹے ago

ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں

ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں ایک نئی تحقیق میں یہ بات…

2 گھنٹے ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کا رجحان، 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

حالیہ ہفتے مہنگائی کا رجحان، 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ   اسلام آباد:ملک میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔…

6 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح کس ملک میں؟

دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح کس ملک میں؟ دنیا بھر میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح…

6 گھنٹے ago

مدارس بل پر حکومت اور جے یو آئی کے مذاکرات کامیاب، نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ

مدارس بل پر حکومت اور جے یو آئی کے مذاکرات کامیاب، نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ اسلام آباد:مدارس بل…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی…

9 گھنٹے ago