طلاق کے عوض کروڑوں روپے لینے کے بعد خاتون کا انکار
چین میں ایک دلچسپ اور حیران کن معاملہ سامنے آیا، جہاں ایک خاتون نے طلاق کے بدلے اپنے شوہر کی ساتھی سے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم لے لی، لیکن بعد میں طلاق دینے سے مکر گئی۔
یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا جب ہان نامی شخص، جو 2013 سے یینگ نامی خاتون کے ساتھ شادی شدہ تھا اور ان کی دو بیٹیاں تھیں، اپنی دفتر کی ساتھی شی کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔ شی نے ہان کو حاصل کرنے کے لیے یینگ سے زبانی معاہدہ کیا اور طلاق کے بدلے 20 لاکھ یوان دینے کی پیشکش کی۔
شی نے 2022 کے آخر میں یینگ کے اکاؤنٹ میں 12 لاکھ یوان (تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے) منتقل کیے، لیکن بعد میں یینگ طلاق دینے سے پیچھے ہٹ گئی۔
شی نے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا، جسے یینگ نے مسترد کردیا۔ اس کے بعد شی نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا، لیکن عدالت نے شی کے خلاف فیصلہ سنایا۔
عدالتی سماعت کے دوران شی نے کہا کہ ان کا یینگ سے زبانی معاہدہ ہوا تھا اور عدالت سے درخواست کی کہ یینگ کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم، عدالت نے یہ دلیل مسترد کر دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ہان اور شی کے درمیان طلاق کے معاملات چل رہے ہیں، اور دونوں کولنگ آف دور سے گزر رہے ہیں۔