نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایک بھارتی ضلع میں بندروں نے مبینہ طور پر 250 کتوں کو درختوں اور عمارتوں کی اونچائی سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جن دیہاتوں میں بندروں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے وہاں کے مکین خوف کے عالم میں جی رہے ہیں، کیونکہ ان میں سے کچھ لوگوں پر حملہ بھی ہوا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ بندروں نے یہ قتل وغارت گری "انتقام” کے طور پر کی، جب کتوں کے ایک ٹولے نے بندر کے ایک بچے کو مار ڈالا تھا۔
یہ واقعات ماجل گاؤں اور لاول کے دیہات میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف مجل گاؤں میں، ایک اندازے کے مطابق اب تک تقریباً 250 کتے بندروں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی چونکا دینے والی تصاویر میں بندروں کے کتوں پر حملہ کرنے کے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک بندر کو ایک کتے کے بچے کو عمارت کے کنارے پر گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
انڈیا میں نیوز 18 کے مطابق، مقامی لوگوں نے حکام سے قاتل بندروں کو روکنے کی التجا کی ہے، لیکن ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔