جاپان کی ایک کمپنی نے پانی کی بوتل کو لگژری پراڈکٹ کے طور پر متعارف کروا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ کمپنی ایک لیٹر پانی کی بوتل 10 ہزار ڈالرز (تقریباً 27 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کر رہی ہے۔
پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت کو ایک لگژری پراڈکٹ کے طور پر بیچنا بظاہر ایک مشکل کام لگتا ہے، لیکن جاپانی کمپنی "فیلیکو جیولری واٹر” نے یہ ممکن کر دکھایا ہے۔ یہ کمپنی دنیا کا مہنگا ترین بوتل بند پانی فروخت کرنے کے لیے جانی جاتی ہے، جس کی خاص بوتلیں ایک ہزار ڈالرز سے لے کر دس ہزار ڈالرز تک کی قیمت میں فروخت ہوتی ہیں۔
فیلیکو واٹر برانڈ کو 2005 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اگرچہ پانی جاپان کے علاقے کوبے کے زیر زمین ذخائر سے حاصل کیا جاتا ہے، لیکن کمپنی نے اپنی تمام توجہ بوتل کے منفرد اور پرتعیش ڈیزائن پر مرکوز رکھی ہے۔
یہ خوبصورت بوتلیں، جو آرٹ کے طور پر پیش کی جاتی ہیں، فیلیکو کی کامیابی کا اہم راز ہیں۔ یہی ڈیزائن اور پیکیجنگ کمپنی کو دنیا کے مہنگے ترین واٹر برانڈز میں شامل کرتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے اپنی پلیئنگ…
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی مذاکرات…
بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمپنی میں کام کرنے والے…
پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق امریکی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ایک…
سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی چارج شیٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات…