نئے اسلامی ماہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے جماد الثانی کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے اسلامی ماہ جماد الثانی کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادالثانی 1445 ہجری کل بروز جمعہ ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر نئے ماہ کا اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 9 مارچ 2024 کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے جس کے پہلا روزہ 10 مارچ 2024 کو رکھا جائے گا۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آخری روزہ 8 اپریل 2024 کو گا جس کے بعد 9 اپریل 2024 کو عید الفطر منائی جائے گی۔