آج پھر ملک کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کئ جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں زلزلہ آیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے دوران شہری پریشانی کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پاکستان کے شمالی علاقہ جات خضدار اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5۔5 تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 160کلومیٹر دور شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے البتہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی ۔ یاد رہے کہ اس سے بھی چند روز قبل بھی پاکستان کے علاقوں قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں خودف ہراس پھیل گیا تھا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ تاہم اس زلزلے میں بھی کسی قسم کاجانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔