آسٹریلیا میں واقع ایک اسکول نے عالمی سطح پر فلک بوس عمارتوں، عجائب گھروں، اور ہوائی اڈوں جیسے عظیم ترین ڈھانچوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے خوبصورت عمارت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈارلنگٹن پبلک اسکول نے ورلڈ بلڈنگ آف دی ایئر 2024 کا اعزاز اپنے نام کیا۔ سڈنی کے مضافاتی علاقے چپپینڈیل میں واقع یہ اسکول، سنگاپور میں ہونے والے ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول میں 220 سے زائد شارٹ لسٹ کی جانے والی عمارتوں کو شکست دے کر یہ عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔
یہ اسکول پچھلے موسم خزاں میں کھولا گیا تھا اور اسے اینٹوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اسکول کی چھت میں خاص طور پر ایک "ساؤ ٹوتھ” ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے جس میں بیرونی جگہیں تزئین کی گئی ہیں، جن میں ایک بڑا باسکٹ بال کورٹ اور کمیونٹی گارڈن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، خم دار دھاتی اسکرینیں چھتوں کی ایک سیریز کو ڈھانپے ہوئے ہیں جو طلباء کی رازداری کا تحفظ کرتے ہوئے قدرتی روشنی کو فلٹر کرتی ہیں۔
اس اسکول کے نئے ڈیزائن کے پیچھے fjcstudio نامی فرم کا ہاتھ ہے، جس نے اس اسکول کی پرانی عمارت کو تبدیل کرکے اسے ایک جدید اور دلکش ماحول میں ڈھال دیا۔
ہیڈ لائنز:
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…
لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…
آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…
سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…
بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…