فالوورز اور ویوز کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 6 ماہ قید

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز بڑھانے کیلئے اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے والے یوٹیوبر پائلٹ کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں سرکاری وکیل  نے عدالت کو کہا کہ یوٹیوبر پائلت جیکب نے یہ جرم اپنے لیے سوشل میڈیا فالوورز بڑھانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا تھا، اس قسم کے طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ 30 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے دسمبر 2021 میں کیلی فورنیا میں اپنا طیارہ اُڑایا اور یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بھی بناتے رہے۔ اسی دوران وہ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر نکل گئے اور طیارے کو زمین پر گرنے دیا۔

طیارہ زمین پر گر کے تباہ ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے اس سارے خطرناک ایڈوینچر کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردی تھی۔ ویڈیو کو اب تک تقریباً 33 لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشی ایڈمنسٹریشن نے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کرنے اور کسی بڑے حادثے کے امکان کو بڑھانے پر یوٹیوبر جیکب کو گرفتار کرکے ان کا جہاز اُڑانے کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔ البتہ اب انہیں پائلٹ کا لائسنس تو واپس مل چکا ہے تاہم وہ 6 ماہ جیل میں گزاریں گے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago