ایک بیٹا 3مائیں! نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نادرا کیخلاف ایک نوجوان کی 3مائیں ظاہر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان کی نادرا ریکارڈ مین 3 مائیں ظاہر کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے نوجوان کی اصل والدہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر کیس کی سماعت کی گئی۔
درخواست گزار خاتون کے وکیل نے کہا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 17 سالہ نوجوان عمر رضا کی 3مائیں ہیں، نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے۔ نادرا کئ ریکارڈ مین ایک جگہ دادی کو والدہ ظاہر کیا گیا ہے، تو دوسری جگہ پر نوجوان کی سوتیلی ماں کو والدہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تیسری جگہ نوجوان کی اصل والدہ کو ماں بتایا گیا ہے۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد عمر رضا کی سگی والدہ صدف نے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت کی جانب سے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کر لیا گیا گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…