پاکستانی نوجوان نصراللّٰہ سے فیسبک پر دوستی اور پھر محبت ہونے کے بعد بھارت سے پاکستان آکر شادی کرنے والی لڑکی انڈیا واپس چلی گئی ہے۔ انجو نے شادی سے قبل اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا اور اب وپ 4 ماہ پاکستان میں رہنے کے بعد واپس انڈیا چلی گئی ہے، انجو کا بھارت جانے سے قبل ریکارڈ کروایا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں انجو نے پاکستان میں گزارے ہوئے دنوں کو بہترین اور یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز قرار دیا ۔بھارتی خاتون نے کہا کہ آج پاکستان میں میرا آخری دن ہے اور پاکستان کا اب تک کا سفر بہترین رہا ہے لیکن آج میں واپس جا رہی ہوں، پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں اور یہاں سب ہی نے بہت ہی عزت اور پیار سے مہمان نوازی کی۔
یہ پیغام ریکارڈ کروانے کے بعد انجو کو ان کے پاکستانی شوہر نصراللّٰہ نے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کردیا۔ بھارت مین بے شمار میڈیا چینلز نے انجو سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انجو نے یہ کہہ کر بات کرنے سے انکار کردیا کہ وہ پاکستان مین اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہے اور بھارت آنے کی وجہ نہیں بتانا چاہتی۔
البتہ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل نصراللہ نے خود بتایا تھا کہ انجو اپنے بچوں کو ملنے انڈیا جائے گی جس کیلئے انہوں نے پاکستان میں وزارت داخلہ کو این او سی کیلئے بھی اپلائی کیا تھا۔