‘صحت کے فوائد’ اور بچوں کی پیدائش کے لیے گائے کا گوبر کھائیں، ہندوستانی ڈاکٹر

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایک ہندوستانی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے گوبر کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں – اس انکشاف نے بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہریانہ کے کرنال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منوج متل کے نام سے شناخت کیے گئے ڈاکٹر نے کیمرے پر گائے کا گوبرکھایا ہے اور کہا ہے کہ اس کے صحت کے لیے فوائد ہیں اور یہ عام طور پر بچوں کی پیدائش میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر متل نے کہا، "سائنس نے ثابت کیا ہے کہ چار چمچ گائے کے گوبر حمل کے دوران استعمال کیا جائے تو نارمل ڈیلیوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔”

ڈاکٹر نے کہا کہ گائے کے گوبر میں وٹامن بی 12 بھی ہوتا ہے جو لوگوں کو تابکاری سے بچاتا ہے۔ "تابکاری جو کہ بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے ، لہذا، تابکاری سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے، اگر ہمیں قدرتی وسائل سے وٹامن B12 حاصل ہوتا ہے، تو ہم اسے کیوں نہ استعمال کریں؟”

مئی میں، جب کچھ ہندوستانی اپنے آپ کو گائے کے گوبر اور پیشاب سے ڈھانپ رہے تھے تاکہ انہیں کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں مدد ملے، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے قومی صدر ڈاکٹر جے اے جیالل نے کہا تھا: "اس بات کا کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ گائے کا گوبر یا پیشاب کورونا کے خلاف کام کرتا ہے۔ ”
انہوں نے مزید کہا کہ "ایسی مصنوعات کواستعمال کرنے میں صحت کے خطرات بھی شامل ہیں اور کئی دوسری بیماریاں جانوروں سے انسانوں میں پھیل سکتی ہیں۔”

یہ بات قابل غور ہے کہ ہندوستان میں ممتاز شخصیات کا گائے کے گوبر کے طبی فوائد کا دعویٰ کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

MYK News Tv

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

7 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

8 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

1 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

1 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago