شگن کی رقم دینے سے انکار پر دولہا میاں کی پٹائی ہو گئی، و شگن کی رقم کم دینے کی ضد پر دلہن کے رشتہ داروں اور دولہا کے رشتہ داروں میں جھگڑا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں شہر کی حدود میں پل مہمے والی پر دولہا رمضان ولد اللّٰہ دتہ کا ایک دن پہلے مہندی گاؤں کی خاتون رابعہ سے نکاح ہوا تھا۔
آج بارات کے ساتھ دلہا اپنی دلہن لینے پہنچا تو شگن کی رقم کم دینے کی ضد پر دلہن کے رشتہ داروں اور دولہا کے رشتہ داروں میں جھگڑا ہو گیا۔ دلہن کے رشتہ داروں نے اصرار کیا تھا کہ جھمی یعنی شگن کی رقم دس ہزار روپے دی جائے تب بارات کو گھر میں داخل ہونے دیں گے۔
شگن کی رقم دینے سے انکار پر باراتیوں پر دلہن کی سہیلیوں اور گھر والوں نے دھاوا بول دیا۔ جھگڑے میں دولہا سمیت کئی باراتی شدید زخمی ہوگئے۔ دلہن کے میکے والوں میں سے بھی حق نواز اور اسکا بیٹا محسن شدید زخمی ہوئے، دولہا دلہن کو ساتھ اپنے گھر لے جانے کی بجائے طبی امداد لینے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا پہنچ گیا، لڑائی میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جن کی سنجیدہ حالت کو دیکھتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔