پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے والی بھارتی لڑکیانجو کی کہانی میں نیا موڑ آگیا ہے۔ بھارتی لڑکی انجو نے پاکستانی لڑکے سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان مین موجود ہے البتہ اب اس کے خاوند نے بتایا ہے کہ وہ جلد بھارت واپس چلی جائے گی۔ 34سالہ انجو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی لیکن پھر اسکی فیسبک کے ذریعے سے پاکستانی لڑکے نصراللہ سے دوستی ہوگئی اور یہ دوستی بعد میں محبت میں بدل گئی اور انجو نصراللہ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آگئی تھی۔
انجو نے پاکستان میں آکر اسلام قبول کر لیا اور اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا لیا تھا جس کے بعد اس نے نصراللہ سے شادی کر لی۔ البتہ اب انجو اپنے بچوں سے اداس ہے اور انہیں ملنے کیلئے جانا چاہتی ہے۔ نصراللہ کے مطابق انجو نے پاکستانی وزارت داخلہ کو این او سی کیلئے درخواست دیدی ہے اور انہیں امید ہے کہ انجو کو جلد این او سی مل جائے گا جس کے بعد وہ بچوں کو ملنے کیلئے بھارت جائے گی۔
نصراللہ نے بتایا ہے کہ انجو بچوں سے مل کر جلد واپس آجائے گی۔ نصراللہ نے بتایا کہ انجو گزشتہ ایک ماہ سے اپنے بچوں کو مس کر رہی تھی اس لیے اب وہ انہین ملنے بھارت جانا چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ انجو بھارتی ریاست راجھستان کی شہری تھی اور اسکا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔