اپنے بوس کا ذاتی کام نہ کرنے پر خاتون نوکری سے فارغ
بیجنگ: چین میں ایک تعلیمی فرم میں ایک خاتون ملازمہ کو اس کے باس کے لئے انڈہ اور کافی لانے سے انکار کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔
ساؤتھ چائنا پوسٹ کے مطابق ایک چینی تعلیمی ادارے میں نئی ملازمہ کو ناشتہ اور کافی خریدنے سے انکار کرنے پر عارضی طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ خاتون نے واضح کیا کہ ان کی دفتری ذمہ داریوں میں باس کے لئے انڈہ یا کافی لانا شامل نہیں ہے۔
خاتون لو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xiaohongshu پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو شیئر کیا۔ ان کے سپروائزر لیو نے ان سے ہر صبح ایک گرم امریکن و کافی، ایک انڈہ، اور کبھی کبھار پانی لانے کی درخواست کی جس پر لو نے انکار کر دیا۔
لو نے وضاحت کی کہ یہ کام اس کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ذاتی اسسٹنٹ کے طور پر نہیں رکھا گیا تھا مگر باس ان سے ہر صبح اس کے ناشتہ کی ضروریات پوری کرنے کی توقع رکھتا تھا۔