20 سال تک بغیر لائسنس آپریشن کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار
تھائی لینڈ: ایک چونکا دینے والے واقعے میں تھائی لینڈ کے ایک 36 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر دو دہائیوں سے بغیر کسی میڈیکل لائسنس کے جنسی آپریشن انجام دینے کا الزام ہے۔
یہ شخص، جس نے حال ہی میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، صرف 9ویں جماعت تک تعلیم حاصل کر سکا تھا۔ وہ کسی بھی قسم کی طبی تربیت کے بغیر 20 سال تک مختلف جنسی آپریشنز کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق، 36 سالہ کٹیکورن سونگری کو گزشتہ ہفتے سموت ساکھون کے ایک ٹاؤن ہاؤس سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ یہ غیر قانونی کارروائیاں کر رہا تھا۔
سونگری نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی خدمات کی تشہیر کرتا تھا اور ہر ماہ کم از کم دو سے تین مریضوں پر کام کرتا تھا، حالانکہ اس کے پاس کوئی طبی تربیت یا قانونی اجازت نہیں تھی۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہ محض 14 سال کی عمر میں خود سیکھ کر امپلانٹیشن کے طریقے اختیار کرنے لگا اور مسلسل 20 سال تک اس کام کو جاری رکھا۔
گرفتاری کا عمل اس وقت عمل میں آیا جب ایک ناراض مریض نے حکام کو اطلاع دی۔ مریض کو ایک سلیکون امپلانٹ کے بعد شدید انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے یہ معاملہ سامنے آیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…
کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد ویمنز نیشنل ون ڈے کرکٹ کپ ملتوی کر دیا گیا ہے۔…