نیند کے ساتھ لاکھوں کمائیں، بھارت کی کمپنی کی دلچسپ پیشکش

نیند کے ساتھ لاکھوں کمائیں، بھارت کی کمپنی کی دلچسپ پیشکش

ممبئی: "جو سوتے ہیں، وہ کماتے ہیں” جی ہاں، وہ پرانی کہاوت اب بدل چکی ہے کہ "جو سوتے ہیں، وہ کھوتے ہیں”۔ بھارت کی ایک کمپنی "ویک فٹ” (WakeFit) نے ایک منفرد نوکری کا اعلان کیا ہے جہاں آپ کو صرف سونے کے عوض لاکھوں روپے کمائی کا موقع ملے گا۔
بھارتی کمپنی نے دو ماہ کی ’’پروفیشنل سلیپ انٹرن شپ‘‘ کا اعلان کیا ہے جس میں منتخب ہونے والے افراد کو ماہانہ 10 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا۔ کمپنی کا یہ انٹرن شپ پروگرام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور صارفین اسے ’’ڈریم جاب‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
نوکری کے تقاضے

ویک فٹ کے اس سلیپ انٹرن شپ میں شامل ہونے والوں کو رات کو کم از کم 8 سے 9 گھنٹے کی نیند لینا ہوگی اور دن میں 20 منٹ کا قیلولہ بھی کرنا ہوگا۔ نیند کے ماہرین بھی اس انٹرن شپ کا حصہ ہوں گے جو ورکشاپس کے ذریعے شرکاء کو بہتر نیند کے طریقوں سے آگاہ کریں گے۔
معاوضہ اور مراعات

اس انٹرن شپ میں منتخب افراد کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کا ابتدائی معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ بہترین کارکردگی پر "سلیپ چیمپئن” کے طور پر ترقی ملنے پر یہ رقم 10 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔ مزید برآں، کمپنی کی جانب سے شرکاء کو مفت میٹریس بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی نیند کا معیار بہترین ہو۔
شرائط اور تقاضے

انٹرن شپ کے لیے کچھ دلچسپ شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ اہل افراد کو روزانہ رات کے مقررہ وقت پر سونا ہوگا اور نیند کے دوران سوشل میڈیا یا فون کالز سے دور رہنا ہوگا۔ عمر کی حد 22 سال یا اس سے زیادہ ہے اور امیدواروں کے پاس کسی بھی مضمون میں بیچلر یا ماسٹر ڈگری ہونا ضروری ہے، لیکن انہیں نیند میں "پی ایچ ڈی” کرنا ہوگا یعنی بہترین نیند لینا جانتے ہوں۔
نیند کا ماہر بننے کا موقع

ویک فٹ کے اس انوکھے انٹرن شپ پروگرام نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ لنکڈ اِن سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس جاب کی تفصیلات شیئر کی جا رہی ہیں اور صارفین اسے ایک نایاب اور دلچسپ موقع قرار دے رہے ہیں۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

3 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

1 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

1 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago