فوتگی میک اپ کا عجیب و غریب ٹرینڈ، ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے جنون میں لوگوں نے بعض اوقات ایسے حیران کن اور عجیب و غریب رجحانات کو جنم دیا ہے، جو نہ صرف تنقید کا باعث بنتے ہیں بلکہ اسی تنقید کی بدولت وائرل بھی ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نیا رجحان ٹک ٹاک پر سامنے آیا، جس میں ایک خاتون ٹک ٹاکر نے "فوتگی میک اپ” کا ٹیوٹوریل شیئر کیا۔
خاتون ٹک ٹاکر نے ایک فالوور کی فرمائش پر، جو طنزیہ یا مزاحیہ طور پر کی گئی تھی، ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ فوتگی میں شرکت کے لیے میک اپ کرنے کا طریقہ سکھا رہی تھیں۔ ویڈیو کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک کلائنٹ کی فرمائش پر "فوتگی میک اپ” کا طریقہ بتانے جا رہی ہیں، تاکہ اس قسم کی تقریب میں شریک ہوتے وقت آپ کا میک اپ ظاہر نہ ہو اور آپ کا چہرہ فطری طور پر اداس لگے۔
انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح چہرے پر ٹونر اور کنسیلر لگائیں تاکہ یہ ظاہر نہ ہو کہ میک اپ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلش آن کا استعمال کرکے ناک کو لال کریں، تاکہ یہ ظاہر ہو کہ آپ رونے کی وجہ سے ناک لال ہو گئی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے آئبرو کو سیٹ کرنے کا طریقہ بتایا اور پلکوں پر مسکارا لگا کر اسے صاف کرنے کا مشورہ دیا تاکہ پلکیں بڑی نظر آئیں، مگر میک اپ کا کوئی نشان نہ ہو۔
ٹک ٹاکر نے لپ پینسل کا ہلکا استعمال بھی سکھایا اور بتایا کہ لپ پینسل کو انگلیوں کی مدد سے ہلکا کرلیں تاکہ ہونٹ فطری طور پر رنگین لگیں، مگر لپ اسٹک کا کوئی واضح اثر نہ ہو۔ مزید یہ کہ انہوں نے چہرے پر گلو لانے کے لیے ویسلین کے استعمال کا مشورہ دیا، کیونکہ ہائی لائٹر کا استعمال فوتگی میں غیر مناسب لگ سکتا ہے۔
ایک اور حیران کن مشورہ یہ تھا کہ گلے پر بھی ویسلین لگا کر پرفیوم کا اسپرے کر لیں، تاکہ جو لوگ گلے مل کر روئیں، انہیں خوشبو آئے اور ان کا رونا جاری رہے۔ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ میک اپ اتنا قدرتی ہے کہ کوئی پہچان نہیں سکتا کہ آپ نے میک اپ کیا ہوا ہے، اور آپ کی جلد نیچرل لگے گی۔
یہ ویڈیو فوراً ہی وائرل ہوگئی، مگر ساتھ ہی شدید تنقید کا نشانہ بھی بنی۔ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو خدا کا خوف کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ یہ رویہ مذاق سے بڑھ کر غیر اخلاقی ہے۔ بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "آپ کی وفات پر بھی اسی طرح تیار ہوکر آئیں گے۔”
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…