فکر یا مداخلت ؟بیٹی کے سر پہ باپ نے کیمرہ لگوا دیا ،دلچسپ ویڈیو وائرل

فکر یا مداخلت ؟بیٹی کے سر پہ باپ نے کیمرہ لگوا دیا ،دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک منفرد ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو نے دیکھنے والوں میں حیرانی اور دلچسپی پیدا کر دی ہے اور ہر کوئی اس والد کی محبت اور فکر پر حیران ہے جس نے اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

لڑکی نے خود اس ویڈیو میں بتایا کہ اس کے والد نے اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس کے سر پر کیمرہ لگوایا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جب وہ گھر سے باہر ہو، تو اس کے والد مسلسل اس کی نگرانی کر سکیں اور اگر کوئی حادثہ یا غیر متوقع صورتحال پیش آ جائے، تو فوری طور پر والد کو اطلاع مل سکے۔

لڑکی نے مزید کہا کہ اس کے والد صاحب کو اس کے ہر قدم کی خبر ہوتی ہے اور یہ عمل اس کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ اپنے والد کے اس فیصلے کے خلاف نہیں گئی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ یہ سب اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے اس اقدام کو والدین کی بے انتہا محبت اور تحفظ کی علامت قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس عمل کو لڑکی کی ذاتی زندگی میں مداخلت سمجھا۔ تاہم، لڑکی نے خود اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے والد کے اس فیصلے سے مطمئن ہے اور اسے اپنی حفاظت کی خاطر قبول کیا ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

10 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

12 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

1 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

1 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago