دانت نکلوالنے اور لگوانے کا عمل شہری کی جان لے گیا
ژی جیانگ: چین کے صوبہ ژی جیانگ میں ایک معمر شہری کی موت ایک دن میں 23 دانت نکالنے اور 12 امپلانٹس لگوانے کے کچھ ہی دن بعد واقع ہوگئی۔ چینی حکام اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔
محترمہ شو، جو یونگ کانگ شہر کی رہائشی ہیں، نے اپنے والد کی موت کے بعد مقامی ڈینٹل کلینک کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے 23 دانت ایک ہی دن میں نکالے گئے اور 12 امپلانٹس لگائے گئے، جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
28 اگست کو ان کے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا اور 13 دن کی اذیت ناک حالت کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ محترمہ شو نے حکام کو بتایا کہ ان کے والد اپنی زندگی کے آخری دنوں میں ناقابلِ برداشت درد کا سامنا کرتے رہے اور وہ انصاف کی خواہاں ہیں۔ چین کے میونسپل ہیلتھ بیورو نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔
4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…
پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…
پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…
عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…
نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…