تھائی لینڈ کی حیرت انگیز ڈش اُچھلنے والے جھینگوں کا منفرد ذائقہ
بینگکاک: تھائی لینڈ کے شمالی علاقوں میں ایک عجیب و غریب مگر معروف ڈش ’ڈانسنگ شرمپ‘ کے نام سے مشہور ہے۔ یہ ڈش، جو کہ مقامی طور پر ‘گون ٹین’ کے نام سے جانی جاتی ہے، زندہ میٹھے پانی کے جھینگوں پر مشتمل ہوتی ہے جو کھانے کے دوران برتن میں مسلسل اچھلتے رہتے ہیں۔ ایک نظر میں یہ دیکھنا شاید عجیب لگے کہ برتن میں موجود چھوٹے جھینگے، جو زندہ ہونے کی وجہ سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہوں، کس طرح کے ذائقے کا احساس دیتے ہیں۔ لیکن تھائی لینڈ کے کئی علاقوں میں اسے ایک لذیذ اور پسندیدہ کھانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یہ ڈش بنیادی طور پر پسی مرچ، لیموں کا رس، مچھلی کی چٹنی، پودینہ، کٹے ہوئے سلوٹس اور لیمن گراس کے مصالحہ دار امتزاج میں تیار کی جاتی ہے، جس سے جھینگوں کو ایک تیز ذائقہ ملتا ہے۔ گون ٹین کو عموماً چپچپے چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جو اس کے ذائقے کو مزید منفرد بناتے ہیں۔
اس ڈش کے بارے میں لوگوں کی رائے مختلف ہے۔ جہاں کچھ افراد اس کے منفرد ذائقے کے دیوانے ہیں، وہیں کچھ اسے نہ صرف عجیب بلکہ وحشیانہ بھی قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق، زندہ جھینگوں کو مصالحہ جات کے ساتھ کھانا غیر انسانی ہے، جبکہ کچھ لوگ مصالحوں کے چھینٹے اور جھینگوں کی مسلسل حرکت کی وجہ سے اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔
تھائی لینڈ کی اسٹریٹ فوڈ کے طور پر مشہور یہ ڈش کئی سیاحوں کے لیے ایک نئی اور منفرد تجربہ ہوتی ہے۔ تھائی کلچر کی عکاسی کرتے ہوئے، گون ٹین اس ملک کی کھانے پینے کی روایت میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…