بڑے مگرمچھ بھارتی علاقے میں سیلاب کے ساتھ پہنچ گئے
بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودارا میں حالیہ ریکارڈ بارشوں کے نتیجے میں شدید سیلاب آ گیا ہے، جس نے نہ صرف شہر کے مکینوں کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں بلکہ ان کے سامنے ایک نیا چیلنج بھی کھڑا کر دیا ہے
وشوامتری دریا کے سیلابی پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والے یہ مگرمچھ مقامی رہائشی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو اپنے گھروں میں محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ ان مگرمچھوں سے بھی محتاط رہنا پڑ رہا ہے۔ یہ دریا ویسے تو میٹھے پانی کے سینکڑوں مگرمچھوں کا گھر ہے، لیکن اس بار شدید بارشوں کے باعث یہ مگرمچھ شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔وڈودارا کے مختلف علاقوں میں ان مگرمچھوں کی موجودگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں گلیوں میں گھومتے اور نہروں میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی فارسٹ آفیسر کرن سنگھ راجپوت کے مطابق اب تک کم از کم دو درجن مگرمچھوں کو پکڑا جا چکا ہے۔ ان میں ایک چھوٹا مگرمچھ بھی شامل تھا جس کی لمبائی دو فٹ تھی، جبکہ سب سے بڑا مگرمچھ 14 فٹ لمبا تھا، جو کامناتھ نگر کے علاقے میں پایا گیا۔فارسٹ آفیسر نے مزید بتایا کہ مقامی رہائشیوں کی اطلاع پر ایک اور بڑے مگرمچھ کو ای ایم ای سرکل اور ایم ایس یونیورسٹی کے زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے قریب سے پکڑا گیا، جس کی لمبائی 11 فٹ تھی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان خطرناک جانوروں سے دور رہیں اور کسی بھی مشکوک حرکت کی صورت میں فوری طور پر حکام کو اطلاع دیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ گجرات کے علاقے میں سیلاب کے بعد مگرمچھوں کی آمد ہوئی ہو، مگر اس بار تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ خطرہ زیادہ سنجیدہ ہو گیا ہے۔ مقامی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلابی علاقوں میں غیر ضروری طور پر نہ جائیں اور اپنے بچوں کو بھی باہر نہ نکلنے دیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…