جنات سے باتیں کرنے والی ناروے کی شہزادی نے اپنے روحانی پیشوا کے ساتھ شادی کرلی

جنات سے باتیں کرنے والی ناروے کی شہزادی نے اپنے روحانی پیشوا کے ساتھ شادی کرلی

اوسلو: ناروے کی شہزادی مارتھا لوئیس، جو اپنے عجیب و غریب خیالات اور جنات سے بات کرنے کے دعوؤں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب ساحل کے قریب ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں 300 سے زائد عقیدت مندوں اور پیروکاروں نے شرکت کی۔

شہزادی مارتھا لوئیس، جو ناروے کے شاہی خاندان سے باغی ہو چکی ہیں، نے شاہی فرائض سے دستبردار ہو کر ایک مختلف طرز زندگی اختیار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روحانی شخصیت ہیں اور جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کا روحانی سفر زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، جس کی جھلکیاں انہوں نے اپنی متعدد کتب میں بھی پیش کی ہیں۔

مارتھا لوئیس کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی، جن سے ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ تاہم، دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی، اور ان کے سابق شوہر نے 2019 میں خودکشی کر لی تھی۔ جون 2020 میں، شہزادی نے اعلان کیا کہ وہ ڈیرک ویریٹ سے منگنی کرچکی ہیں، جو خود کو ایک روحانی رہنما اور بدروحوں سے بات چیت کرنے والا شخص کہتے ہیں۔

ڈیرک ویریٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ قدیم مذہب شمن کے چھٹے نسل کے سربراہ ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے جنم میں فرعون ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ویریٹ مختلف قیمتی سونے کے تمغے بیچتے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ تمغے دکھ، بیماری اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کے پیروکاروں میں ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور متعدد بزنس مین شامل ہیں۔

شادی کے حوالے سے ناروے میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ اس جوڑے کو ان کے سنکی پن اور عجیب و غریب دعوؤں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شاہی ماہرین نے شہزادی مارتھا لوئیس کی حرکتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے بادشاہ ہیرالڈ سے درخواست کی ہے کہ ان سے شہزادی کا لقب واپس لے لیا جائے، کیونکہ وہ اپنے لقب کو بارہا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرچکی ہیں، حالانکہ انہوں نے اس شرط پر لقب رکھا تھا کہ وہ اسے تجارت میں استعمال نہیں کریں گی۔

شہنشاہ ہیرالڈ، جنہوں نے خود بھی شاہی قوانین کے خلاف جا کر ایک عام خاتون، ملکہ سونجا سے شادی کی تھی، نے اپنے نئے داماد کے بارے میں کم ہی بات کی ہے، تاہم انہوں نے ویریٹ کو ایک "ثقافتی تضاد” قرار دیا ہے اور ان کی مزاحیہ شخصیت کی تعریف بھی کی۔

نومبر 2022 میں شہزادی کی منگنی کے اعلان کے بعد بادشاہ ہیرالڈ نے کہا تھا کہ "بعض باتوں پر ہم نے اختلاف کرنے پر اتفاق کیا ہے۔” یہ بیان شاہی خاندان اور شہزادی مارتھا لوئیس کے درمیان موجود نظریاتی فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

web

Recent Posts

پارلیمنٹ عوام کی بجائے طاقتوروں کی خدمت کر رہی ہے:مولانا فضل الرحمٰن

پارلیمنٹ عوام کی بجائے طاقتوروں کی خدمت کر رہی ہے:مولانا فضل الرحمٰن ملتان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے…

4 منٹ ago

سپریم کورٹ کی ججز کمیٹی میں رد و بدل، جسٹس امین نے جسٹس منیب کی جگہ لے لی

سپریم کورٹ کی ججز کمیٹی میں رد و بدل، جسٹس امین نے جسٹس منیب کی جگہ لے لی اسلام آباد:…

16 منٹ ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت، مقام جلو پارک منتقل

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت، مقام جلو پارک منتقل لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو…

30 منٹ ago

وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں…

3 گھنٹے ago

ایرانی اعلیٰ حکام کے موبائل فون سکیورٹی کیلئے کمیٹی کے حوالے

ایرانی اعلیٰ حکام کے موبائل فون سکیورٹی کیلئے کمیٹی کے حوالے تہران:ایران میں پاسداران انقلاب کے وزیر، محسن رفیق دوست،…

3 گھنٹے ago

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی…

3 گھنٹے ago