ایکسپائر اجزا اور اسہال کی دوا ملانے والے باورچیوں کو سزا
جیانگ شو: چین کے صوبے جیانگ شو میں دو باورچیوں کو ایکسپائر شدہ اجزا کھانوں میں ملانے اور ان کے اثرات سے بچنے کے لیے اسہال کی دوا شامل کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
چونگ زو ڈسٹرکٹ کے مارکیٹ مینجمنٹ بیورو نے اعلان کیا کہ ایک مقامی ریسٹورنٹ کے دو باورچیوں کو جیل بھیجا گیا ہے اور ان پر 160,000 یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق، دونوں باورچیوں نے اپنے کھانوں میں معیاد ختم ہونے والے اجزا استعمال کیے اور اسہال سے بچنے کے لیے جنٹامیسن، جو ایک اینٹی بائیوٹک ہے، بھی ملائی۔ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ باورچیوں نے کم از کم 1,612 مختلف کھانوں میں جنٹامیسن سلفیٹ شامل کرکے فروخت کیے۔
یہ اقدام نہ صرف عوامی صحت کے لیے خطرناک تھا بلکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی تھا، جس پر ان باورچیوں کو قانونی سزا دی گئی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…