جرمن ہوٹل میں لوگوں کوچکرادینے والاانوکھاقالین
کولوگنی: جرمنی کے شہر کولونیا میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے راہداریوں میں بےجا حرکت یا شور شرابے کو روکنے کیلئے ایک دلچسپ طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے راہداریوں کے فرش پر ایسے قالین بچھائے ہیں جن پر دماغ چکرا دینے
والے پیٹرن بنے ہوئے ہیں۔
سمندر کے نیلے رنگ کے ان قالینوں کی ڈیزائننگ ایسی ہے کہ دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ فرش ہموار نہیں ہے اور یہ بصری الجھن پیدا کرتا ہے۔یہ تصاویر Reddit پر ایک صارف نے شیئر کیں
جس نے ہوٹل کے دورے کے دوران ان قالینوں کو دیکھا۔
صارف نے بتایا کہ قالین کی لکیریں لوگوں کو کنفیوز کرتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ راہداریوں میں کم وقت گزارتے ہیں۔ ایک اور صارف نے
کمنٹس میں کہا کہ اس ڈیزائن کا مقصد لوگوں کو راہداریوں میں کھڑے رہنے اور زیادہ حرکت کرنے سے روکنا ہے، خاص طور پر بچوں کو کمروں میں رہنے پر مجبور کرنا ہے۔یہ غیر روایتی حکمت عملی ہوٹل کے تجربے کو بہتر بنانے اور مہمانوں کے رویے کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔