بلند و بالا عمارت جتنا سیارچہ زمین کی طرف تیزی سے آ رہا ہے: ناسا کی تصدیق

بلند و بالا عمارت جتنا سیارچہ زمین کی طرف تیزی سے آ رہا ہے: ناسا کی تصدیق

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک بڑا سیارچہ، جسے ایسٹرائیڈ 2011 ایم ڈبلیو 1 کہا جاتا ہے، 25 جولائی کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔ یہ سیارچہ تقریباً 380 فٹ چوڑا ہے اور 28,946 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے۔ خوش قسمتی سے، ناسا نے یقین دلایا ہے کہ اس سیارچے سے زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا کیونکہ یہ زمین سے تقریباً 24 لاکھ میل دوری سے گزرے گا۔

ناسا نے اس سیارچے کو نیئر ارتھ ایسٹرائیڈز کی فہرست میں شامل کیا ہے، تاہم اسے خطرناک سیارچوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ نیئر ارتھ ایسٹرائیڈز کی فہرست میں تقریباً 35 ہزار سیارچے شامل ہیں، جن پر ناسا کی جانب سے مستقل نظر رکھی جاتی ہے تاکہ زمین کو کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔

سیارچے نظام شمسی کی تشکیل کے بعد بچ جانے والے مادوں کے ذرات سے بنے ہیں اور عموماً سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر چھوٹے ہوتے ہیں اور مریخ اور مشتری کے درمیان واقع سیارچوں کی پٹی میں موجود ہیں۔ ناسا نے ان سیارچوں کی مانیٹرنگ کے لیے مختلف مشنز بھیجے ہیں تاکہ زمین کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

حال ہی میں، ناسا نے اپنے تجرباتی ڈارٹ مشن کے تحت ایک سیارچے ڈیمورفس سے ٹکرایا تھا تاکہ اس کے مدار میں معمولی تبدیلی لائی جا سکے۔ ناسا نے اس مشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔

web

Recent Posts

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا گوگل کروم دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزرز میں سے…

14 گھنٹے ago

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری…

19 گھنٹے ago

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری…

19 گھنٹے ago

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت پاکستان کے معاشی اور ترقیاتی سفر میں ہمیشہ سے…

1 دن ago

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

1 دن ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

2 دن ago