امریکی یونیورسٹی نے بلی کواعزازڈگری دے کرسب کوحیران کردیا
امریکی ریاست ورمونٹ کی ایک یونیورسٹی نے طالبعلموں کی گریجویشن سے قبل سب کا دل موہ لینے والی بلی میکس اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ اسے مذاقاً ’ڈاکٹر آف لٹر۔۔۔ایچر‘ کا نام دیا گیا ۔ورمونٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کاسلٹن کیمپس میں اس بلی کا اس کے سوا کوئی کارنامہ ہائے نہیں کہ یہ سب کی دوست ہے۔
سکول کی جانب سے فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میکس دی کیٹ کئی سالوں سے کاسلٹن میں لاڈلی اور پیاری ممبر ہےیہ کیمپس کے مرکزی گیٹ کی طرف جانیوالے راستے میں ایک گھر کی رہائشی ہے ۔
بلی کی مالکہ ایشلے ڈاؤ کا کہنا ہے کہ ‘ بلی نے کیمپس آنا جانا شروع کیا اوروہاں طالب علموں کے ساتھ گھومنا شروع کر دیا اور وہ اس سے لاڈ کرنے لگے ۔یہ میل جول تقریباً چار سال سے جاری ہے اور جب وہ اسے دیکھتے ہیں تو طالب علم چہک اٹھتے ہیں وہ اسے اٹھاتے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں وہ طالبعلموں کیساتھ ٹور پر بھی چلی جاتی ہے ۔
طالبعلم وںنے اسکا نام میکس مام رکھا ہےگریجوایٹس کبھی کبھار جب یہاں لوٹتے ہیں تو یہ ضرور پوچھتے ہیں ’میکس کیسی ہے ؟‘گریجوایشن تقریب میں میکس تو شریک نہیں ہو گی ، اسکی ڈگری مالکہ کو دیدی جائیگی ۔