سردی میں پراٹھے گرم رکھنے کا آسان طریقہ
اگر آپ سفر کے دوران یا دفتر اور اسکول میں گھر کے بنے پراٹھے لے جانا چاہتے ہیں، لیکن کھانے کے وقت ان کے ٹھنڈے ہونے سے پریشان رہتے ہیں، تو اب اس مسئلے کا حل موجود ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ایک آسان طریقہ بتایا ہے جس سے پراٹھے دیر تک گرم رہتے ہیں۔ کینیڈا میں موجود دو بھارتی انفلوئنسرز کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یہ طریقہ دکھا رہے ہیں۔
ویڈیو میں انفلوئنسرز کینیڈا کی سردی میں گرم کھانا لے کر گھومنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ وہ ایک چھوٹے تھرماس سے ایلومینم فوائل میں لپٹے پراٹھے نکالتے ہیں، جو اب بھی گرم ہوتے ہیں اور ان سے دھواں اٹھ رہا ہوتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے، اور صارفین کھانا گرم رکھنے کے اس دیسی طریقے کی تعریف کر رہے ہیں۔ تاہم، ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لنچ باکس بھی دستیاب ہیں جو کھانا گرم رکھتے ہیں۔ یہ باکس کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہے ہیں اور آسانی سے خریدے جا سکتے ہیں۔