دنیا کا سب سے بڑا چوہا، جس کا وزن 6 کلو تھا، مشرقی تمور میں دریافت

دنیا کا سب سے بڑا چوہا، جس کا وزن 6 کلو تھا، مشرقی تمور میں دریافت

تقریباً 50 لاکھ سال پہلے جنوب مشرقی ایشیا کے مشرقی تمور علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا چوہا پایا جاتا تھا۔ اس چوہے کا وزن تقریباً 13.2 پاؤنڈ (6 کلوگرام) تھا، جو کہ ایک عام گھریلو بلی کے وزن سے زیادہ تھا۔

یہ چوہے کے ہڈیوں کے باقیات مشرقی تمور میں ایک غار سے ملے، اور ان کے ساتھ 13 مزید چوہوں کی انواع کی باقیات بھی دریافت ہوئیں، جن میں سے 11 انواع سائنسدانوں کے لیے بالکل نئی تھیں۔ سائنسدانوں نے کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے ان باقیات کی عمر تقریباً 44,000 سال کے قریب لگائی۔ مشرقی تمور میں چوہوں کی موجودگی کا آغاز 50 لاکھ سال پہلے ہوا تھا۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انسانوں کی زرعی سرگرمیوں نے ان چوہوں کی کئی نسلوں کو مٹایا۔ انسانوں نے نہ صرف ان چوہوں کو شکار کیا بلکہ کھایا بھی، اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ بیشتر باقیات میں جلنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔

کچھ سائنسدانوں کے مطابق، ممکن ہے کہ اس جزیرے پر آج بھی کچھ بڑی نسلوں کے چوہے زندہ ہوں۔ یہاں دنیا کے دوسرے حصوں میں پائے جانے والے کچھ بڑے چوہوں کی اقسام کا ذکر کیا گیا ہے:

Vangunu giant rat
یہ نایاب چوہا سولومن آئلینڈ کے وانگنو جزیرے پر پایا جاتا ہے، اور یہ معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار ہے۔

Bushy-tailed wood rat
یہ چوہا امریکا کے مغربی شمالی علاقوں اور کینیڈا کے بعض حصوں میں پایا جاتا ہے۔

Gambian pouched rat
یہ افریقی چوہا لمبائی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا چوہا ہے، جس کا جسم 43 سینٹی میٹر تک لمبا ہوتا ہے اور اس کی دم 45 سے 88 سینٹی میٹر تک پہنچتی ہے۔

Sumatran bamboo rat
اس چوہے کا جسم 50 سینٹی میٹر اور وزن 3.9 کلوگرام ہوتا ہے۔

News Tv

Recent Posts

پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں

بقلم: امتل الھدٰی دُنیا بھر کے سیاحوں کو جو چیز اپنی جانب راغب کرتی ہے ان میں تاریخی عمارتیں، قدیم…

41 منٹ ago

جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان

جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان قومی اسمبلی…

13 گھنٹے ago

کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف

کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف…

14 گھنٹے ago

جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟

جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا…

15 گھنٹے ago

بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟

بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟ جو بچے بھاری بیگ…

15 گھنٹے ago

’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار

’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی…

15 گھنٹے ago