یہ خوبصورت چھوٹا روبوٹ آپ کی چائے یا کھانے کو ٹھنڈا کرنے میں مددگار
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ کپ پر لگے ہوئے اس چھوٹے سے کھلونے میں کچھ خاص ہے؟ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ کوئی عام کھلونا نہیں ہے، بلکہ ایک جدید روبوٹ ہے جو روزمرہ کی زندگی کے ایک عام مسئلے یعنی گرم کھانے یا مشروبات کو ٹھنڈا کرنےکا حل فراہم کرتا ہے۔
جاپانی کمپنی Yukai Engineering کی جانب سے تیار کردہ یہ روبوٹ دراصل آپ کی چائے، کافی یا گرم کھانے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جی ہاں، یہابی انسانوں کی طرح ہی کام کرتا ہے، یعنی جیسے ہم گرم مشروبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پھونکیں مارتے ہیں، یہ روبوٹ بھی ایسے ہی کرتا ہے۔
اس چھوٹے روبوٹ کے اندر ایک پنکھا موجود ہے جو ٹھنڈی ہوا پیدا کرکے اس کی پھونکوں کے ذریعے باہر نکالتا ہے۔ اسے Nékojita FuFu کا نام دیا گیا ہے، اور یہ کسی بھی جگہ، جیسے ایک کپ چائے یا کھانے کے برتن پر خوبصورتی سے بیٹھ سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کی مدد سے لوگ کھانا یا مشروبات ٹھنڈا کرنے کی محنت سے بچ جائیں گے، جبکہ انہیں یہ بھی احساس نہیں ہوگا کہ ان کے منہ سے لعاب چائے یا کھانے میں نہیں گیا۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ آلہ 88 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کپ کا درجہ حرارت 3 سے 5 منٹ کے اندر 66 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے آتا ہے۔ ایک عام فرد اتنے وقت میں صرف 3 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت کم کر پاتا ہے۔
اس ڈیوائس کی قیمت بھی خاصی مناسب ہے، جو کہ 25 ڈالرز ہے۔ تاہم، یہ فوری طور پر فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ کمپنی کے مطابق، اسے 2025 کے آخر تک مارکیٹ میں پیش کیا جانے کا امکان ہے۔