وہ عجیب آدمی جو کچھ بھی نہ کرکے بھی سال بھر میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کما لیتا ہے
آئیے آپ کو ملاقات کراتے ہیں ایک ایسے منفرد شخص سے جو کچھ نہیں کرتا لیکن ہر سال 80 ہزار ڈالرز (2 کروڑ 22 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ) کما لیتا ہے۔
جی ہاں، شوجی موری موٹو نامی یہ جاپانی شخص 2018 میں اپنی ملازمت سے نکالے جانے کے بعد سے اس کمائی کی دنیا میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔
اس کی نوکری سے نکالنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ کسی کام کے قابل نہیں ہیں۔
لیکن اب، شوجی موری موٹو (اب 41 سال کے) بہ آسانی کئی دوسرے لوگوں سے زیادہ کما رہے ہیں۔ انہیں جاپان میں ‘ڈو نتھنگ گائے’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ان کی بنیادی سرگرمی یہ ہے کہ وہ دن کے اوقات میں خود کو اجنبی لوگوں کے لیے کرائے پر دیتے ہیں، جو کسی کے ساتھ بات چیت کرنے یا کسی جگہ انتظار کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
یعنی، شوجی موری موٹو کو خود سے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، صرف کبھی کبھار انہیں کچھ متحرک ہونے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
ایک بار کسی نے ان سے درخواست کی کہ وہ میراتھن کی فنشنگ لائن پر ایک رنر کا انتظار کریں، جبکہ دوسری بار کسی نے انہیں اپنے گھر کی صفائی کے لیے ایک شخص کو ویڈیو کال کرنے کی درخواست کی۔
ایک اور دلچسپ واقعے میں، ایک خاتون نے شوجی موری موٹو کی خدمات لی تاکہ وہ اس کے ساتھ ایک کانسرٹ میں جائیں، کیونکہ اس کا دوست کسی وجہ سے آنے سے قاصر تھا۔
اس طرح، بنیادی طور پر انہیں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ "کئی بار میں مشکل حالات میں پھنس جاتا ہوں، جیسے دھوپ میں کسی اور کی جگہ قطار میں کھڑا ہونا یا سردی میں گھنٹوں تک کھڑے رہنا، یا اجنبیوں کے ساتھ کسی پارٹی میں جانا”۔
انہوں نے مزید کہا، "پھر بھی، مجھے یہ کام خاص طور پر پسند ہے”۔
شوجی موری موٹو نے ایک بار 17 گھنٹے تک ریل کی پٹری پر بیٹھنے کا تجربہ بھی کیا۔
ان کی خدمات حاصل کرنے والے اکثر اپنے ذاتی تجربات ان سے شیئر کرتے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ان گفتگو میں زیادہ بولتے نہیں ہیں، بلکہ صرف ہاں یا نہیں میں جواب دیتے ہیں۔
شوجی موری موٹو نے بتایا کہ انہیں سال بھر میں تقریباً ایک ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں، اور صارفین یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ انہیں کتنا معاوضہ دینا چاہیے۔
عموماً، وہ 2 سے 3 گھنٹے کے لیے 10 سے 30 ہزار جاپانی ین (17 سے 53 ہزار پاکستانی روپے) کا معاوضہ لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ جاپان میں تنہائی ایک بڑی مسئلہ ہے، اور کچھ لوگ اسی وجہ سے شوجی موری موٹو کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے!…
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی…
بقلم: کاشف شہزاد دُنیا میں خانہ جنگی, تنازعات، غربت اور کئی دیگر اسباب کے باعث ہر سال لاکھوں افراد انسانی…
جنوبی افریقا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران ایک…
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر سخت اور خطرناک نتائج کی…
اسلام آباد: پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار…