سمندر کی گہرائیوں میں ایک خوفناک مخلوق کی موجودگی نے لوگوں میں دہشت پھیلا دی ہے۔ حال ہی میں ووپر شارک کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں یہ مخلوق اپنی انسانوں جیسی آنکھوں کے ساتھ نظر آ رہی ہے۔
اکثر لوگوں کو سمندر کی گہرائیوں کے ذکر سے ہی خوف آتا ہے کیونکہ دنیا کا یہ خطہ اب تک انسانوں کی صرف پانچ فیصد دریافت کردہ زمین ہے۔ کوئی بھی یقین کے ساتھ نہیں جانتا کہ وہاں کیا کچھ مخفی ہے۔ حال ہی میں سمندر کے اندر سے کچھ ایسی خوفناک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں قدیم خوفناک شارک کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
اوشین ایکس نے ووپر شارک کے ساتھ تصادم کا ایک کلپ یوٹیوب پر شیئر کیا ہے جس نے بہت سے ناظرین کو ڈرا دیا ہے۔ شروع میں یہ واضح نہیں تھا کہ کلپ میں کیا ہو رہا ہے، کیونکہ ریت میں حرکت کرنے والی مخلوق واضح نہیں تھی۔ تاہم، بعد میں ایک بڑی سانپ نما چیز نظر آتی ہے اور اس کے ساتھ ہی ووپر شارک کا سر نمودار ہوتا ہے، جو چھوٹی آبدوز کی کھڑکی سے گزرتی ہے اور اپنی انسانوں جیسی آنکھ بھی دکھاتی ہے، جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔
ووپر شارک ایک قدیم دور کی نسل ہے جو 20 فٹ لمبی اور 1,000 کلو گرام تک بڑھ سکتی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس لمحے کو محفوظ کرنے کے لیے ایلیوتھیرا انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے، جس کا مقصد شارک پر سیٹلائٹ ٹیگ لگانا تھا، جو کامیابی سے انجام دیا گیا۔
ٹیم نے مزید بتایا کہ ہمارا ہدف گہرے سمندر کی شارک تھی جسے بلنٹنوز سِکس گِل یا ووپر شارک کہا جاتا ہے۔ یہ قدیم نسل ڈائنوسار کے دور سے تعلق رکھتی ہے اور سمندر کے ماحولیاتی نظام میں ایک بہترین شکاری ہے۔
بھارت میں دو شیر خوار بچوں میں کورونا جیسی علامات والے وائرس کی تصدیق بنگلورو:بھارتی شہر بنگلورو کے ایک اسپتال…
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ 13 جنوری کو ہوگا اسلام آباد: عمران خان اور…
افغانستان میں پولیو کی صورتحال پاکستان سے بہتر دنیا کی نظریں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان پر…
وفاقی حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی کے نفاذ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت…
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کم بیک کی کوشش پاکستانی ٹیم کی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا…
نیند کی دوائیوں کا زیادہ استعمال کس ذہنی بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟ ایک تازہ تحقیق سے یہ بات…