فیس بک پر پیسے کمانے کے لیے خوشخبری
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے تخلیق کاروں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس سے وہ اپنی پوسٹس میں affiliate لنکس کے ذریعے پیسہ کما سکیں گے۔
میٹا نے ریلز میں affiliate لنکس کو بہتر طریقے سے دکھانے کے لیے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی کی ہے اور اس کے نیچے زیادہ جگہ فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیکسٹ پوسٹس میں بھی نئے طریقے سے لنکس شامل کیے جا سکیں گے۔
کمنٹس سیکشن میں بھی بہتری کی گئی ہے تاکہ ان لنکس کو زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ میٹا نے ایک اور نیا سسٹم بھی شروع کیا ہے جو خاص ڈومینز سے affiliate لنکس کو خودکار طریقے سے پہچانے گا