وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ بنا لی۔ نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف اور نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن "پاک حج” کا اجرا کیا۔ این آئی ٹی بی کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا ڈاکٹر عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی۔ موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے، حج سے قبل اس ایپ میں مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔
دوسری جانب حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے البتہ سپونسرشپ سکیم کے تحت حج کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی ہے اور بیرون ملیک پاکستانی اپنی یا پاکستان میں موجود اپنے کسی عزیز کیلئے سپانسرشپ سکیم میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ پاکستانی شہری صرف پاکستانی پاسپورٹ پر سرکاری سکیم کے تحت حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
سرکاری سکیم کے تحت اب تک 63 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جبکہ سپانسرشپ سکیم کے تحت صرف 3100 درخواستیں جمع ہوئی ہیں اسی لیے حکومت نے سپانسرشپ سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 7 روز کی توسیع کی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…