یوٹیوب کا گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے عنوانات کے خلاف اقدام
یوٹیوب نے بھارت میں گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے عنوانات والی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ویڈیوز ناظرین کو دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ ان کے عنوانات اور تھمب نیلز کچھ اور ظاہر کرتے ہیں جبکہ ویڈیوز کا مواد کچھ اور ہوتا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ مسئلہ زیادہ تر ان ویڈیوز میں ہوتا ہے جو "بریکنگ نیوز” یا "تازہ ترین واقعات” کا دعویٰ کرتی ہیں، لیکن ان میں ایسی معلومات شامل نہیں ہوتیں جو وعدہ کیا گیا ہو۔ یہ عمل ناظرین کو مایوس اور دھوکہ دہی کا شکار بناتا ہے۔
یوٹیوب نے واضح کیا کہ ایسی گمراہ کن ویڈیوز کو بغیر کسی انتباہ کے حذف کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام ان چینلز کے خلاف ہوگا جو کلک بیٹ کے ذریعے فیک نیوز یا گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں۔
ابتدائی طور پر، اس پالیسی کو بھارت میں آہستہ آہستہ لاگو کیا جائے گا، اور آئندہ چند مہینوں میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ گمراہ کن مواد سے ناظرین کا اعتماد متاثر ہوتا ہے اور پلیٹ فارم کی ساکھ خراب ہوتی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ناظرین کو معیاری اور درست معلومات فراہم کرنا ہے۔