کویت میں 7,000 سال پرانا منفرد پتلا دریافت
کویت میں ماہرین نے 7,000 سال پرانا مٹی کا ایک چھوٹا پتلا دریافت کیا ہے جو خلائی مخلوق جیسا دکھائی دیتا ہے۔
یہ منفرد پتلا، جو انسان کے بجائے کسی مافوق الفطرت مخلوق کی طرح لگتا ہے، قدیم میسوپوٹیمیا کی تہذیب میں عام تھا، لیکن کویت یا خلیج عرب میں یہ پہلی بار ملا ہے۔
یہ دریافت بحرہ 1 نامی جگہ سے ہوئی، جو شمالی کویت میں ایک تاریخی آثار قدیمہ کی جگہ ہے۔ اس پتلے کی خاص بات اس کی ترچھی آنکھیں، چپٹی ناک، اور لمبی کھوپڑی ہیں، جنہیں انتہائی باریکی سے بنایا گیا ہے۔ بحرہ 1 پر 2009 سے کویت اور پولینڈ کے ماہرین کی ٹیم کھدائی کر رہی ہے۔
بحرہ 1 جزیرہ نما عرب کی سب سے قدیم بستیوں میں سے ایک تھی، جہاں 5500 سے 4900 قبل مسیح کے درمیان لوگ آباد تھے۔
اس وقت عبید ثقافت کے لوگ یہاں رہتے تھے۔ یہ ثقافت میسوپوٹیمیا سے آئی اور اپنی منفرد مٹی کے برتنوں اور عجیب و غریب مجسموں کی بنا پر مشہور ہے۔
یہ دریافت ماہرین کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو قدیم تاریخ اور ثقافت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی۔
علما کو لڑانے والے ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…
طلاق کے عوض کروڑوں روپے لینے کے بعد خاتون کا انکار چین میں ایک دلچسپ اور حیران کن معاملہ سامنے…
اگلی عالمی وبا امریکہ سے شروع ہو سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ اسپین میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ…
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی شاندار…
ٹیکس قوانین میں ترمیم، نان فائلرز جائیداد اور شیئرز خریدنے کے اہل نہیں رہیں گے اسلام آباد:قومی اسمبلی میں نان…
ندایاسر نے کن شرائط کے ساتھ اپنے شوہر کی 3 شادیوں کی اجازت دی ؟ کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان…