مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مصنوعی بارش کیلئے خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، بادلوں پر 48 فلیئر چلائے گئے۔ فضائی آلودگی میں کراچی دنیا بھر میں سرفہرست ہے شہر قائد کا اے کیو آئی 313 تک پہنچ گیا۔ ڈھاکہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 254 ریکارڈ کیا گیا، آلودہ ترین شہروں میں کولکتہ کا تیسرا نمبر ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز لاہور اور گرد و نواح میں مصنوعی بارش برسائی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات کی مدد سے لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش ہو گئی۔ مریدکے اور شاہدرہ میں مصنوعی بارش برسائی گئی،پھر رات کے اوقات میں لاہور شہر میں مصنوعی بارش برسائی گئی۔ ہفتے کے روز نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھاکہ آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات حکومت کی وجہ سے ہم مصنوعی بارش برسا سکے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مصنوعی بارش کیلئے 48 فلیئر فائر کیے گئے ہیں ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…