فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے ملک میں درآمد ہونے والے تقریباً تمام ماڈلز کے موبائل فونز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کے بعد پاکستان میں معروف موبائل فون برانڈز اپنے ماڈلز کی قیمتیں بڑھانے کو تیار ہو گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے مشہور برانڈڈ موبائل فونز کے 1160 ماڈلز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا۔ ڈائریکٹوریٹ نے سام سنگ، اوپو، نوکیا، لینیوو، آئی ٹیل، ہواوے، ایپل، موایزو، انفنکس، ون پلس، رئیل می، ویوو، ٹیکنو، موٹرولا، سونی، ژومی، آنر، ٹی سی ایل، الکیٹل، سی شارک کے برانڈز پر کسٹم ڈیوٹی کو بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹیلی نار پاکستان نے کاروبار کرنے کی بڑھتی ہوئی لاگت کے درمیان گزشتہ سال سے ملک چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔
ٹیلی نار خریدنے کے بعد پی ٹی سی ایل پاکستان کا سب سے بڑا موبائل آپریٹربن جائے گا۔ ٹیلی نار کے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں۔ٹیلی نار گروپ نے ٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل کو 5 ارب 30 کروڑ ناوریجین کرون میں بیچا ہے۔ٹیلی نار پاکستان کی فروخت میں 3 ارب 50کروڑ ناوریجین کرونی انٹرا کمپنی قرض بھی شامل ہے۔ اس رقم میں ایک ارب 80 کروڑ نارویجین کرون سود اور واجبات بھی شامل ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…